خود غرض بہت ہوں تمہیں کیا ملے گا مجھ سے
میں قسمتوں کا مارا تمہیں کیا ملے گا مجھ سے
تم خوبرو بہت ہو اپنی دنیا میں جا کے رہ لو
میں پاپ کا بنا ہوں تمہیں کیا ملے گا مجھ سے
میرا اعتبار کیا ہے کس موڑ پر میں مڑ جاؤں
تیری زندگی حسیں ہے، جا پیار کر تو خود سے
مجھے فکر ہے تو میری،تیری فکر کیوں کروں میں
تیری ہنسی تو ہے تیری تو دور ہوجا مجھ سے

No comments:
Post a Comment